• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس: باجوہ کے سمدھی کی جگہ ایف آئی اے میں انکے وکیل پیش ہونگے

لاہور(نیوزرپورٹر) منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں ایف آئی اے آفس میں 3بزنس مینوں کی طلبی کے معاملے میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل میں وہ خود نہیں بلکہ ان کے وکیل پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل شیراز نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر حمید مٹھو سمیت تین افراد کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ و اثاثہ جات کیس میں حامد مشتاق اور چودھری اشرف گھرکی کو خود ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔تینوں کو گزشتہ روزدن بارہ بجے تک طلب کیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید