• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ کراچی سے دور ہوگیا، محکمہ موسمیات

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی صورتحال برقرار ہے، بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ کراچی سے دور ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مشرق سے چلنے والی تیز ہواؤں نے بارش کے امکانات کم کردیے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں کمزور شدت کے بادل بن رہے ہیں، شہر میں آج رات میں کسی وقت بارش ہونے کا امکان ہے۔

ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید