• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی کے نئے ڈی جی یاسر پیرزادہ نے چارج سنبھال لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس کے نئے ڈی جی یاسر پیر زادہ نے جمعے کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں پی ایس بی آفس کے عملے ملاقات کی اور افسران سے بریفنگ لی۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے یاسر پیر زادہ کو تین سال کیلئے ڈائریکٹر جنرل مقرر کیاگیا۔ یاسر پیر زادہ اس سے قبل ان لینڈ ریونیو سروس میں گریڈ21کے افسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ منجھے ہوئے کالم نگار بھی ہیں۔ ان کے والد عطاء الحق قاسمی بھی ملک کے نامور صحافی اور کالم نگار ہیں۔
اسپورٹس سے مزید