• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کے بغیر بھارتی ٹیم کی تعریف سنجے منجریکر کو مہنگی پڑ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹرسنجے منجریکر کو ویرات کوہلی کے بغیر ٹیم کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے 17 سال بعد ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کی تعریف کی تھی لیکن انہوں نے ویرات کوہلی کا نام نہیں لیا تھا۔ایک ٹوئٹ میں سنجے منجریکر نے ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ بھارتی بولرز نے جیت اپنے نام کی ہے۔پوسٹ میں ویرات کوہلی کو شامل نہ دیکھ کر بھارتی شائقین کرکٹ بھڑک اٹھے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور ویرات کا دشمن قرار دیا۔

اسپورٹس سے مزید