کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا میں مقیم سابق افغانستان خواتین کرکٹرز نےپناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کی درخواست کردی ۔ ٹیم کے سابق پلیئرز کی جانب سےآئی سی سی کو خط میں لکھا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مردوں کی ٹیم کی طرح خواتین ٹیم اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکتی۔آئی سی سی آسٹریلیا میں پناہ گزین ویمن ٹیم بنانے میں ہماری مدد کرے، اسے کرکٹ آسٹریلیا کا ایسٹ ایشین کرکٹ آفس مینیج کر سکتا ہے۔ ٹیم بنانے سے ہمیں بارڈر کے بغیر کھیلنے کا موقع اور افغانستان کی نمائندگی کی خواہشمند تمام خواتین کو پلیٹ فارم ملے گا۔