کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کو ٹی 20 عالمی چیمپئن بناکر ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ بے روز ہوگئے، انہوں نے ورلڈکپ فائنل کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ملازمت سے فارغ ہوچکا ہوں، کوئی نوکری ہو تو ان کو اس سے آگاہ کیا جائے، ان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ دریں اثنا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ کا اعلان اس ماہ سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے قبل کیا جائے گا لیکن انہوں نے راہول ڈریوڈ کاجا نشین بتانے سے گریز کیا۔ نئے کوچ کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر مضبوط امیدوار ہیں ۔ ان کے ساتھ خواتین کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ڈبلیو وی رامن کا نام بھی شارٹ لسٹ ہوا ہے۔ بھارتی بورڈ کی کرکٹ ایڈ وائزری کمیٹی نے ان کے انٹر ویوز کئے ہیں۔27جولائی سے بھارتی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹر نیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کے لئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔