• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی کوچ نہ کیمپ، اسپرنٹر فائقہ اولمپکس کیلئے خود ہی ٹریننگ پر مجبور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپرنٹر فائقہ ریاض پیرس اولمپکس کیلئے کیمپ اور ذاتی کوچ کی عدم دستیابی پر اکیلے ٹریننگ پر مجبور ہوگئیں۔ فائقہ وائلڈ کارڈ پر اولمپکس میں شرکت کریں گی۔ ان کی ٹریننگ کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ یا فیڈریشن کی جانب سے کوئی کیمپ لگایا گیا، نہ ہی ٹریننگ کیلئے ذاتی کوچ کی سہولت میسر ہے۔ ان حالات میں وہ ان دنوں پنجاب اسٹیڈیم میں شام کے سیشن میں 2 گھنٹے تن تنہا ٹریننگ کرتی ہیں۔ دوسری جانب جیولین تھرو ر ارشد ندیم نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے اور ان کے ہمراہ سلمان اقبال بٹ کوچ ہیں تاہم فائقہ ریاض نہ تو کسی کیمپ میں شریک ہیں اور نہ ہی انہیں کوچ کی سہولت میسر ہے۔

اسپورٹس سے مزید