مصنف ……
میری نئی کتاب اگلے ماہ آنے والی ہے،
ڈوڈو نے بتایا۔
بہت مبارک، میں نے اس کا کندھا تھپتھپایا۔
شکریہ۔ دس لاکھ روپے خرچہ آ رہا ہے،
اس نے آگاہ کیا۔
دس لاکھ؟ میری آنکھیں پھٹ گئیں۔
ہاں، کتابیں چھاپنے والے ہم جیسے بیرون ملک لوگوں کو لوٹتے جو ہیں،
ڈوڈو نے منہ بنایا۔
تم خود پیسے دے کر کتاب چھپوا رہے ہو؟
میں نے تعجب کیا۔
ڈوڈو خاموش رہا۔
میں نے بات آگے بڑھانے کو پوچھا،
اچھا یہ بتاؤ، کتاب کا موضوع کیا ہے؟
ڈوڈو نے کہا،
ابھی معلوم نہیں۔
کتاب کا مواد پبلشر کے پیکج میں شامل ہے۔