ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت نہ صرف پورے خطے بلکہ خود اسرائیل کے لیے بھی بوجھ اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہے ۔ یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سمجھتے ہیں۔
حاقان فیدان نے کہا کہ حماس، حزب اللّٰہ اور ایران کے خلاف جنگ کے بعد اب نیتن یاہو کو ایک اور دشمن چاہیے تاکہ خود کو مظلوم ظاہر کر سکیں اور دوسروں کی ہم دردی حاصل کر سکیں، نیتن یاہو اینڈ کمپنی اب ترکی کو اپنا دشمن بنانے کی کوشش میں ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں انتخابات قریب آتے ہی نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو ایک نئے دشمن کی ضرورت پڑتی ہے۔