• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو آپریشن سرکلز میں آج اورکل ر یکوری ڈے منایا جائے گا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر امجد خان کی ہدایات پر تمام آپریشن سرکلز میں ہفتہ و اتوار ریکوری ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔تمام آپریشن سرکلز اسلام آباد،راولپنڈی سٹی،راولپنڈی کینٹ،اٹک،جہلم اور چکوال کیلئے سپیشل مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ہفتہ اور اتوار کے دن آئیسکو فیلڈ دفاتر نادہندگان سے بجلی بلوں کی وصولی کیلئے کھلے رہیں گے ۔ آئیسکو چیف نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ میٹر کٹنے کی زحمت سے بچنے کیلئے بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔
اسلام آباد سے مزید