• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اتوار بازار وں میں گرانی، پست معیار پر شہری مشتعل اور شکوہ کناں

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) شدید گرمی کے باوجود وفاقی دارالحکومت کےاتوار بازاروں میں خریداروں کا غیر معمولی رش رہا مگر سٹال ہولڈرز کے رویے بارے شکایات ختم نہ ہو سکیں ،خاص طور پر فروٹس کے معیار پر کئی گاہک مشتعل ہوتے بھی دیکھے گئے ، شہر بھر فروٹس کی قیمتیں اتوار بازاروں کے مقابلے میں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں۔ اتوار بازاوں میں، آلو پھیکا 88 روپے کلو ، سفید آلو 68 روپے کلو, پیاز 102 روپے کلو ،ادراک 676 روپے کلو , دیسی لہسن 300 ، کوئٹہ لہسن 400، ٹماٹر 130،سبز توری 86 روپے، کالی توری 86 روپے، ٹینڈا دیسی 150 روپے ، بھنڈی 84 روپے ، سفید لوکی 90 روپے، اروی 140 ،سبز مرچ 116 ، شملہ مرچ 76 روپے ، لیموں دیسی 396 روپے، لیوں چائنا 300 روپے، فراش بین 130 روپے فی کلو مقرر تھی، زندہ مرغی 300 روپے اور انڈے 249کی بجائے 250 فروخت کئے جا رہے تھے۔
اسلام آباد سے مزید