• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے شاہانہ اخراجات کم کرے، رضا احمد شاہ

راولپنڈی ( جنگ نیوز) بجٹ میں صنعتوں پر ایم ڈی آئی چارجز میں تین سو فیصد اضافہ ملکی صنعت تباہ کرنے کے مترادف ہے ، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اگر مشکلات ہیں تو اپنے شاہانہ احراجات کم کرے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے راولپنڈی ڈویژن کے رہنما رضا احمد شاہ نےاپنے بیان میں کیا۔چند دن پہلے وزیر اعظم کی طرف سے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں دس روپے فی یونٹ کمی کے اعلان اور پھر لاکھوں روپے فکسڈ چارجز میں اضافہ سمجھ سے باہر ہے۔
اسلام آباد سے مزید