• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز روک دیے گئے

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ( ایم پی ون سکیل) کی پوسٹ پر بھرتی کیلئے انٹرویوز کا پراسیس ملتوی کر دیا گیا ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے اس حوالے سے سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی بعض دیگر مصروفیات کے باعث چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کی پوسٹ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز ملتوی کئے جاتے ہیں، انٹرویوز کی نئی تاریخوں کے حوالے سے امید واروں کو آگاہ کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کی پوسٹ کیلئے 92 امیدوار میدان میں ہیں ، سائنس فاؤنڈیشن کے موجودہ عارضی چیئرمین پی ایس ایف سمیت ادارے اور وزارت کے دیگر اداروں سے بڑی تعداد میں افسران بھی اس پوسٹ کے حصول میں شامل ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید