• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسچین کمیونٹی اور دیگر عبادگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

راولپنڈی ،جہلم‘ چکوال( سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ) راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 430پولیس اہلکاروں نے فرائض منصبی انجام دیئے۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایات پر کرسچین کمیونٹی اور دیگر عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے۔ ادہر ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید