• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ سے آنیوالا شہری ائرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے 15ہزار ریال سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سعودیہ سے آنے والے شہری کو ائرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے 15ہزار ریال سے محروم کردیاگیا،تھانہ روات کو محمد توصیف نے بتایا کہ صبح 11 بجے ائیر پورٹ سے اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ جب ہم جی ٹی روڈ پرپولیس ٹریننگ سکول کے سامنے پہنچے تو ایک کار سڑک کے کنارے کھڑی تھی جس میں سوارپرانی پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص نے اشارہ دیکر ہمیں روکا ،جس پر ہم رک گئے ،جو ڈرائیور سے شناختی کارڈ چیک کرکے ہمیں بھی چیک کرنے لگا اور چیکنگ کے بہانے مجھ سے میرا پرس جس میں 15ہزارریال تھے لے کر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید