راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے8پولیس سٹیشنوں کی حدود میں سرچ آپریشن ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ چونترہ،چکری،مندرہ، ٹیکسلا، صدر بیرونی، بنی، واہ کینٹ اور مورگاہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے گئے۔ اس دوران 177 گھروں اور47دکانوں کی چیکنگ ، 8کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورانفرادی طور پر 300سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔