راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلع راولپنڈی کی مجوزہ تحصیل دولتالہ کی آبادی دو لاکھ 78ہزار نفوس پر مشتمل ہوگی۔جبکہ ایم سی دولتالہ کی آبادی 21/22ہزار بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گوجرخان کی آٹھ قانون گوئیاں ہیں۔جن میں سے تین دولتالہ میں شامل ہوں گی۔تین پولیس اسٹیشنر میں سے ایک دولتالہ کو دیا جائے گا۔