اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ کوہسار کے سیکٹر ای سیون میں چائنیز کمپنی کی گاڑی سمیت 3 گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں، حادثے میں چینی شہری بھی زخمی ہو گیا، کوہسار پولیس نے چائنیز کمپنیز کے گروپ منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار چار افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے مقدمے میںغفلت لاپرواہی اور جان بوجھ کرگاڑی کو ہٹ کرنے کی دفعات شامل کی ہیں ،ایس ایچ او کوہسار سب انسپکٹر شفقت فیض نے موقع پر پہنچ کر زخمی چینی شہری کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی چائینیز نے موقع پر پہنچ کر جان بچانے اور ہسپتال پہنچانے پر ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا، پولیس کا موقف ہے کہ گاڑیوں کو ہٹ کرنے والے شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔