• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں درجنوں سماج دشمن عناصر گرفتار‘ اسلحہ منشیات برآمد

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں درجنوں سماج دشمن عناصر گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کر لی گئیں۔ راولپنڈی پولیس نے 7ملزمان کو گرفتار کر کے 6کلو سے زائد چرس‘ 120گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ کیپٹل پولیس نے کلر چوری میں ملوث اشتہاری محمد اسحاق سمیت 13سماج دشمن عناصر گرفتار کر لئے جبکہ ایک معمر ذہنی مریضہ کو لواحقین تک پہنچا گیا گیا۔ خرم کالونی میں مبینہ پولیس مزاحمت پر 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ رتہ امرال‘ گوجر خان‘ سول لائنز‘ نیو ٹاؤن‘ ٹیکسلا‘ دھمیال‘ سول لائنز پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کر کے ساڑھے 31لٹر شراب‘ 2پستول تیس بور برآمد کر لئے۔ 2اشتہاری میثم اور ظہیر بھی پکڑے گئے۔ بنی پولیس نے وقار احمد کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید