• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگری پر بھرتی ہونیوالا پی آئی اے ملازم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جعلی دستاویزات پر بھرتی ہونے والے پی آئی اے کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ملزم محمد رؤف کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتارکیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم 2003 میں پی آئی اے میں بطور کارگو اسسٹنٹ بھرتی ہوا تھاجس نے بھرتی ہونے کے لئے بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروائی تھی۔جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملزم کو 2020 میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا،جعلی ڈگری کی بنیاد پر تنخواہوں کی مد میں اس نے قومی خزانے کو 41 لاکھ 42 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا۔
اسلام آباد سے مزید