• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر محمد دستی تھانے سے فرار ہونے والا ملزم دو سال بعد گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پولیس نے دو سال قبل امیر محمد دستی تھانے سے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق 2022میں امیر محمد دستی شہید پولیس نے ایک منشیات فروش تاج محمد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی تاہم ملزم تھانے سے فرار ہو گیا تھا گزشتہ روز ایس پی صدر عدیل اکبر گجر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دو سال قبل تھانے سے فرار ہونے والا ملزم سی پیک روڈ کے قریب کچے علاقے میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی عبدالرب کاکڑ اور ایس ایچ او امیر محمد دستی شہید احسان مروت کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے ملزم تاج محمد کو گرفتار کر کے ایک اور مقدمہ درج کر لیا پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم پولیس کو چھ اور مقدمات میں بھی مطلوب تھا ۔
کوئٹہ سے مزید