کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ میر جمال لانگو ملک محی الدین لہڑی ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ماما نصیر مینگل رضا جان شاہی زئی حاجی خالد سخی مبارک علی ہزارہ محمد اقبال مینگل اووکیٹ چوہدری جاوید احمد ماسٹر رشید احمد خان نے پی بی 41 / 42 کوئٹہ سٹی کے یونٹ عہدیداروں کے اعزاز میں پارٹی کےضلعی کونسلر محمد اقبال مینگل ایڈووکیٹ کی جانب سے الیکشن میں اظہارتشکر وعید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بی این پی کوئٹہ کے تمام اقوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو نیب کے بعد بی این پی کے پلیٹ فارم سے اجتماعی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہے پارٹی میں نفرت تنگ نظری اورتعصب کی کوئی گنجائش نہیں بلوچستان ہمارا مشرکہ گھر اور وطن ہےجس میں تمام اقوام اورطبقات کو یکساں اہمیت حاصل ہے وسائل پراختیار نہ ہونے کے باعث بلوچستان بسماندگی احساس محرومی غربت بھوک افلاس اورمعاشی تنگ دستی شکار ہے۔