• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق شمسی توانائی منصوبے میں رکاوٹ بن رہاہے‘ زمیندارایکشن کمیٹی

کوئٹہ(پ ر) زمیندارایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمدشاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی ، حاجی ولی محمد رئیسانی،حاجی عبد الجبار کاکڑ،سید عبد القہار آغا، حاجی شیر علی مشوانی ،حاجی نوراحمدبلوچ، کاظم خان اچکزئی، حاجی عزیز سرپرہ، حاجی محمد افضل بنگلزئی، ملک منظور نوشیروانی، حاجی عبید اللہ پانیزئی، حاجی روز الدین کاکڑ، خالق داد، عبد اللہ جان میر زئی، سید جبار آغا، ملک عبد المجید مشوانی، سید صدیق اللہ آغا،حاجی شوکت، حاجی محمد اقبال،ٹکری پار الدین، حاجی عبدالعزیز شاہوانی ،حاجی حیات کھڈ کوچہ، عزیز مغل قلات، منیر شاہوانی ،محمدیعقوب رئیسانی سوراب ،عید محمد کرد خضدار ،مبارک علی بادینی، حاجی نبی بخش کردودیگر نے 28 جون کوکامیاب پہیہ جام پر ٹرانسپورٹرز ،مسافر حضرات ،حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں اور عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت سولرائزیشن منصوبے میں روڑے اٹکارہی ہے وفاق کی جانب سے عدم تعاون پر وفاقی حکومت کامنصوبہ اپنے ذمہ لینے پر وزیراعلیٰ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،زمیندارایکشن کمیٹی نے اپنے طورپر سبسڈی والے ٹیوب ویلزکیلئے ریکارڈ اکھٹا کرناشروع کیاہے حکومت بلوچستان ایکشن کمیٹی کے توسط سے 20دن میں منصوبے کو عملی شکل پہنا سکتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید