• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے خطاب کے دوران حنا پرویز اور عظمیٰ کاردار کی نوک جھونک: ویڈیو وائرل


گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بجٹ سے متعلق پنجاب اسمبلی سے خطاب کیا۔

مریم نواز کے خطاب کے متعدد ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں وہ اپنے 100 دنوں کی کارکردگی سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

مریم نواز نے خطاب کے دوران اپنے 100 دنوں کی کارکردگی کا گزشتہ حکومت سے بھی موازنہ کیا۔

اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عقب میں دلچسپ صورتحال دیکھنے کو آئی جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عقب میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں، اسی دوران مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز آتی ہیں اور اپنی ساتھی رہنما عظمیٰ کاردار سے سیٹ سے اٹھنے کا مطالبہ کرتی ہیں جس پر عظمیٰ کاردار اُنہیں انتظار کا کہہ رہی ہیں جبکہ حنا پرویز بٹ بضد ہیں کہ اُنہیں اسی سیٹ پر بیٹھنا ہے۔

اس معاملے پر سنیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی پیچھے مڑ کر دیکھا مگر خاموش رہیں۔

بعد ازاں عظمیٰ کاردار وہاں سے اُٹھ کر پیچھلی سیٹ پر جا کر بیٹھ گئیں جبکہ حنا پرویز بٹ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بالکل پیچھے سیٹ لینے میں کامیاب نظر آ رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید