• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں، قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرا دی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کی مرکزی بلڈنگ کو گرادیا گیا۔1996 کے ورلڈ کپ کے موقع پر اس بلڈنگ کو مشہور آرکیٹکٹ نیئر علی دادا نے ڈئزائن کیا تھا۔ بلڈنگ میں جدید ڈریسنگ روم دو سال قبل بنے تھے جبکہ چند ماہ قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے پی سی بی چیئرمین کا نیا آفس تعمیر کیا گیا تھا۔ بلڈنگ کا ملبہ تیزی سے اٹھائے جانے کا کام جاری ہے ۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کا ہدف ہے، ان دنوں اسٹیڈیم میں کام ڈبل شفٹ میں جاری ہے، پی سی بی دفاتر قومی اکیڈمی اور فار اینڈ کی بلڈنگ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔ منصوبے کے مطابق مین بلڈنگ کو گراؤنڈ کے قریب بنایا جائے گا۔ مین بلڈنگ کے فرنٹ پر جدید ہاسپیٹلٹی باکسز اور عقب پر دفاتر ہوں گے۔ عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے کچھ حصے پر بھی باکسز بنانے کا منصوبہ ہے، ان انکلوژرز کی گنجائش بڑھانے اور مین بلڈنگ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کی بھی اپ گریڈیشن کا منصوبہ ہے۔چیئرمین بورڈ محسن نقوی ذاتی طور پر منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں ۔پنڈی اسٹیڈیم میں انکلوژر میں چھتیں لگائی جائیں گی۔کراچی میں نیا میڈیا سینٹر بنانے کی تجویز ہے۔کراچی اور پنڈی میں نئی ڈیجیٹل اسکرین بھی نصب کی جائیں گی۔

اسپورٹس سے مزید