• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت/ سینٹرل جیل نےسانحہ 9 مئی کیس میں تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عدیل خان کی عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کردی ۔عدالت نے دو ملزمان موسیٰ اوررضوان کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ واپس لے لیا۔سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان، سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم موسیٰ اور رضوان کی گذشتہ سماعت پر عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کردی گئی تھی ۔عدالت نے ملزمان کی پیشی پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان کے وکیل شجاعت علی خان نے عدالت سے تحریری طور پر معذرت کی ۔ملزمان کے وکیل نے آئندہ سماعت پر پیشی کی یقین دھانی کرادی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی معافی قبول کرتے ہوئے ضمانت بحال کردی ۔ملزمان کے خلاف نو مئی کو ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید