• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل اور فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد بھی عبادت ہے، صاحبزادہ بلال

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری نے مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری کے ہمراہ مہاجر قومی موؤمنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے ملاقات کرکے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ودعا کی،اس موقع پر بلال عباس قادری نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرنا بھی عبادت ہے ،تمام سیاسی جماعتیں اخلاص کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کریں تو اس سے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے،ہیٹ ویو میں کراچی میں بجلی کی 16گھنٹے لوڈشیڈنگ عوام دشمن عمل ہے،کے الیکٹرک کے خلاف کراچی کی تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات مل سکے، آفاق احمد نے کہا کہ تمام اکائیاں اخلاص کے ساتھ عوام کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے کام کریں تو حالات بہتر اور ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوگا،کے الیکٹرک عوام کو بجلی کی فراہمی میں ناکام ہوچکا ہے،حکمران مڈل کلاس طبقے کو معاشی طور پر ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید