• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس 2024 میں اسرائیل پر مکمل پابندی عائد کی جائے، فلسطین فاؤنڈیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنماؤں جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر(ر) قمر عباس، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی، یونس بونیری، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی،بشیر سدوزئی، اور ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اپنے مشترکہ بیان میں جولائی میں فرانس کے شہر پیرس میں شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے کھلاڑیوں پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل گزشتہ نو ماہ سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ عالمی برادری اگر انسانی حقوق کا تحفظ چاہتی ہے تو ظالم کو سزا دینا ہو گی۔ انکاکہنا تھا کہ یہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھیلوں کے عالمی مقابلہ اولمپکس 2024میں غاصب اسرائیل پر مکمل پابندی عائد کریں۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے پاکستان کے قومی کھلاڑیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اولمپکس کے مقابلوں میں کسی بھی کھیل میں غاصب اسرائیلی حکومت کے کھلاڑیوں کے سامنے کھیلنے سے انکار کر دیں کیونکہ پاکستان غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا تاہم قائد اعظم محمد علی جناح کی فکر پر قائم رہتے ہوئے کسی بھی ایسے مقابلہ میں شرکت نہ کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید