• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف بجٹ کے بعد عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرادیا گیا، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نواز لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی اتحادی حکومت کی جانب سے پیٹرول 7.45روپے، ڈیزل 9.56روپے سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے بعد عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا، عوام کو ریلیف دینے کے نعرے لگانے والی حکومت غریبوں اور تنخواہ دار طبقے سے جینے کا حق بھی چھین لینا چاہتی ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بار بار کے ہوشربا اضافے اور بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بجلی و گیس کے بھاری بلوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنے ناممکن ہو تے جارہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جن اشیاء پر براہ راست ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے ان کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ حکومت عوام کو اگر ریلیف دینا چاہتی ہے تو فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عوام دشمن اور ظالمانہ فیصلہ واپس لے ورنہ عوام کو ریلیف دینے کی باتیں کرنا چھوڑ دے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید