• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ قومی اسمبلی کی کمیٹیوں برائے خزانہ تجارت اور اقتصادی امور پر نامزد

کراچی (جنگ نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو قومی اسمبلی کی کمیٹیوں برائے خزانہ تجارت اور اقتصادی امور پر نامزد کیا ہے،ڈاکٹر بیگ معاشی پس منظر رکھتے ہیں اور بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رہ چکے ہیں،انہوں نے ٹیکس اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات تجویز کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا پہلا اجلاس 11 جولائی 2024 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کریں گے ،ڈاکٹر بیگ صنعت و تجارت کے نمائندہ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز سے بجٹ کی بے ضابطگیوں پر ملاقاتیں کر رہے ہیں تا کہ انہیں قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید