• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں کے درمیان جھگڑا ، ایک شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں کے درمیان جھگڑا کے دوران خود ساختہ کٹر سے ایک حوالاتی کوشدید زخمی کردیاگیا۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عامر شہزاد نے بتایاکہ حوالاتی حماد جس کی گنتی بارک نمبر 8میں تھی وہ اپنی بارک چھوڑ کربارک نمبر ایک میں آیا اور حوالاتیوں شاویزاور شمس کے ساتھ باہم صلاح مشورہ ہوکر حوالاتی صائم کو خودساختہ کٹر کے وارکرکے زخمی کیا۔ شمس ،حوالاتی صائم کو بارک نمبر ایک کے کمرہ نمبر 2سے بلاکر برآمدے میں لے آیاجہاں پر حماد نے شاویزکی موجودگی میں کٹرسے صائم عباس کی پیشانی ،ناک اور بازوکوزخمی کیا۔مقدمہ میں ایس جی وارڈرعدیل شہزاد،چیف ہیڈ وارڈر فیاض احمد کو گواہ کے طور پر شامل کیا گیاہے ۔
اسلام آباد سے مزید