• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار ملزموں سے لی گئی قیمتی اشیاء فروخت کرنے کے کیس میں پولیس کانسٹیبل کاجسمانی ریمانڈ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے 9 مئی کو گرفتاری کے وقت ملزمان سے لی گئی قیمتی اشیاء فروخت کرنے کے مقدمہ میں گرفتار پولیس کانسٹیبل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ گزشتہ روز نیوٹاؤن پولیس کے کانسٹیبل صداقت احمد کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ 30جون کو گرفتار ملزم سے چوری شدہ موبائل اور دیگر اشیاء سمیت دستاویزات وغیرہ برآمد کرنا ہیں ۔ عدالت نے دو روز کا ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید