• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے ہوتے ہوئے بانی کی رہائی کا امکان نہیں: فواد چوہدری

فواد چوہدری--- فائل فوٹو
فواد چوہدری--- فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے ہوتے بانیٔ تحریک انصاف کی رہائی کا امکان نہیں۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کہتے ہیں کہ بُرا وقت ختم ہو گیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کر دیا، مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری جیلوں میں ہیں ان پر ابھی بھی مشکل وقت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ پشاور سے چلتے ہیں اور لاہور میں جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید