ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں، اس کے باوجود موسم گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی فضا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔