• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف--- فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف--- فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

پاکستانی وفد میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ بھی شامل ہیں۔

دوشنبے آمد پر وزیراعظم تاجکستان کے قومی ہیرو اسماعیل سامانی کی یادگار پر پھول رکھیں گے، وہ قصر ملت کا دورہ کریں گے جہاں وہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم باہمی اشتراک کےحوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے، تقریب کے اختتام پر وزیراعظم اور تاجک صدر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

تاجک صدر وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں قصر نوروز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید