• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر محمد علی ریڈ بال میچز کیلئے پاکستان شاہینز میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاسٹ بولر محمد علی کو ڈارون میں پاکستان شاہینز کے ریڈ بال میچز کے لیے 15 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کر لیا گیا ۔ پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف 19 سے 22 جولائی اور 26 سے 29 جولائی تک دو چار روزہ میچ کھیلے گی۔ محمد علی کراچی میں پاکستان شاہینز کے کیمپ میں شرکت کریں گے جو 8 سے 13 جولائی تک جاری رہے گا۔پاکستان ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کیمپ کی نگرانی کریں گے ۔ عبدالرحمان وائٹ بال میچز کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ محمد مسرور ریڈ اور وائٹ بال کے میچز کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید