کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل پاکستان آرمی اور خواتین کا ٹائٹل سی آر نیٹ بال اکیڈمی نے جیت لیا مردوں میں نیوی نے دوسری اور پاکستان واپڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین مقابلوں میں آرمی نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اختتامی تقریب میں نیٹ بال فیڈریشن کے سرپرست اعلی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، چیئرمین مدثر آرائیں، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے انعامات تقسیم کئے۔