سرگودھا( نمائندہ جنگ )کمشنر ندیم محبوب نےسابق ڈی سی او ثاقب منان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹنگ ٹرانسفر سول سروس کالازمی حصہ ہے ۔ تبدیل ہونیوالے ڈی سی او ثاقب منان کا سرگودھامیں عرصہ تعیناتی بہت اچھا رہا ۔ان کی مختلف معاملات پر گرفت مضبوط تھی او روہ مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لیتے تھے ۔ ایڈیشنل کمشنر ملک کا کہنا تھا کہ ثاقب منان ماتحت عملہ کیلئے شفیق رہے۔ ثاقب منان کا کہنا تھا کہ کمشنر ندیم محبوب نے ان کی ہر مشکل وقت میں رہنمائی کی جس سے وہ ہر معاملہ میں سرخرو ہوئے ۔ تقریب میں آر پی او ذوالفقار حمید ‘ سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد اعظم سرویا‘ ڈی سی او بھکر احمد مستجاب کرامت ‘ڈی سی او میانوالی ‘ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ سہیل احمد چوہدری و دیگر بھی موجود تھے ۔