• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر تھانہ میں داخلے سے روکنے پر پولیس اور وکلا میں جھگڑا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر تھانہ میں وکلاء کو داخل ہونے سے روکنے پر پولیس اور وکلا کے درمیان جھگڑا ہوگیا، تھانے میں وکلا اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جسکے بعد وکلا کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی۔پولیس کاکہنا ہےکہ ایک وکیل بغیر اجازت ایس ایچ او کے سائیڈ روم میں داخل ہوا تھا، وکیل کو باہر جانے کا کہا تو اس نے بدتمیزی کی، وکیل نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلوا کر تھانے پر حملہ کیا۔اس موقع پر پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج کیاجسکے بعد وکلاء نے تھانے کے باہر احتجاج شروع کردیااور پولیس کیخلا ف نعرے لگاتے تھانے کے باہر رات گئے تک دھر نا دئے بیٹھے رہے وکلاء کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے پر کانسٹیبل نے روک کر بدتمیزی کی، بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

ملک بھر سے سے مزید