• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کا قاضی افضل عابد کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے عبادت گروپ آف پبلیکیشنز کے چیف ایڈیٹر اور پبلشر قاضی اسد عابد کے بڑے بھائی قاضی افضل عابد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر نازفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے قاضی اسد عابد سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

ملک بھر سے سے مزید