اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) متحدہ امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (یو اے ای،جی سی اے اے) نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کا ایوی ایشن سکیورٹی جائزہ لینا شروع کر دیا ۔ دو رکنی اماراتی ایوی ایشن سکیورٹی ٹیم کی قیادت عبداللہ الکعبی کررہے ہیں۔ ٹیم چار روز تک سکیورٹی نظام کا جائزہ لے گی۔ الکعبی اتھارٹی کےڈائریکٹر سینئر ایوی ایشن سیکیورٹی امور ہیں۔ کراچی پہنچنے پر ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی سول ایویشن اتھارٹی ائر کوموڈور(ر) شاہد قادر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں ائرپورٹ منیجر اور ہوائی اڈے کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔