کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر اور لانڈھی سے 2 سر کٹی لاشیں برآمد ، فلک ناز سوسائٹی کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر فلک ناز سوسائٹی کے قریب چیکو فارم سے25سالہ عرفان علی ولد جانب علی کی بغیر سر کے لاش ملی، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر اسپتال منتقل کیا ،میمن گوٹھ تھانے کے سب انسپکٹر نثار خان نے بتایاہےکہ مقتول ڈالمیاء شانتی نگر کا رہائشی اور انشورنس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا،یکم جولائی کو شام 7 بجے گھر سے ملیر میں کسی دوست کے ولیمہ میں شرکت کا بول کر نکلا تھااس کے بعد رات کو گھر واپس نہیں آیا،مقتول کا سر 2کلو میٹر کے فاصلہ پر جھاڑیوں سے برآمدکرلیا گیا ،مقتول کے والد کی مدعیت میں تابش نامی ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 24/229درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے۔دوسرے واقعے میں قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی شیر پائو کالونی مولاداد کالونی قبرستان سے ایک شخص کی ہاتھ پائو کٹے سر بریدہ لاش ملی۔