• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالکی 2898 AD میں سوبیتا دہلیپلا نے دیپکا پڈوکون کے آواز کی ڈبنگ کی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی اداکارہ سوبیتا دہلیپلا اور تلگو سائنس فکشن فلم کالکی 2898 AD میں ایک ایسا تعلق ہے جو کہ اس چھوٹے اور مختصر کردار سے زیادہ گہرا ہے جو انہوں نے اس فلم میں ادا کیا ہے۔

کالکی 2898 AD کے تلگو زبان کی فلم جس کی ہدایتکاری ناگ اشوین نے ہی دی ہے اس میں بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کے کردار سوماتھی کو سوبیتا دہلیپلا کی آواز میں سمویا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ سوبیتا نے دیپکا پڈوکون کی لائن کو اپنی آواز میں ڈب کیا ہے۔ اس کی تصدیق اس وقت ہوئی جب فلم کے ہدایتکار نے فلم کی اوپننگ کے وقت سوبیتا کے کام کو سراہا۔ 

ڈرامہ سیریز میڈ ان ہیون کی اداکارہ نے اظہار تشکر کےلیے کیو کارڈ کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صورتحال کو زیادہ ڈرامائی رنگ دیا اور کیپشن میں "سوئیٹسٹ" لکھ کر اسے کالکی 2898 AD کی ٹیم سے ٹیگ کیا۔ واضح رہے کہ تلگو سوبیتا کی مادری زبان ہے۔

چھ ارب (بھارتی روپے) کے خطیر بجٹ سے بنائی گئی فلم کالکی 2898 AD میں تیلگو سپر اسٹار پرابھاس، دیشا پٹانی، سسوتا چٹرجی اور شوبھانا شامل ہیں، جبکہ وجے دیوراکنڈا، ذوالقرنین سلمان اور مرونل ٹھاکر مختصر کرداروں میں ہیں۔

فلم کی ٹیم کے مطابق کثیر اللسان (کئی زبانوں پر مشتمل) تھری ڈی اسپیکٹیکل فلم دنیا بھر میں اپنی ریلیز کے صرف چار دنوں میں ہی پانچ سو کروڑ روپے کے کلب میں داخل ہوگئی ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید