• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرنکاری بازار میں ملی بھگت سے تجاوزات کی بھرمار، پیدل چلنا بھی محال

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انجمن تاجران نرنکاری بازار نے بڑھتی ہوئی تجاوزات اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ تجاوزات کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ بازار میں 800کے قریب دکانیں ہیں جس میں بیشتر دکانداروں نے دکان سے زیادہ سامان باہر رکھا ہوتا ہے۔ انجمن تاجران کے صدر شیخ الیاس گوگا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کارپوریشن میں بیٹھے ذمہ داران کو متعدد بار شکایات کی گئیں مگر کوئی ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں کیونکہ انہیں باقاعدگی سے ماہانہ مل رہا ہے ۔ انہوں نے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں کیونکہ شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات مسلم لیگ کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید