• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کے 7 ایس پی، چھ ڈی ایس پی، دو ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں سات ایس پی، چھ ڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔ ایس پی صدرمحمد ارسلان شہباز کو ایس پی سٹی ، ایس پی سٹی زون خان زیب کو ایس پی سکیورٹی ،ایس پی وزیر اعظم ہاؤس ظہیر احمد کو ایس پی جے پی یو، ایس پی جے پی یو اقبال حسن کو ایس پی سواں ڈویژن، ایس پی سواں ڈویژن علی رضا کو ایس پی ڈولفن، ایس پی ڈولفن کاظم نقوی کو ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی حاکم خان کو ایس پی صدر ،ڈی ایس پی قیصر نیاز گیلانی کو ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ارشد اقبال کو ایس ڈی پی او ویمن اور کوہسار، ڈی ایس پی امتیاز علی میرانی کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ ، کیپٹن (ر)عبداللہ کو ایس ڈی پی او صدر، ڈی ایس پی ارشد علی ابڑو سہالہ سرکل تعینات کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی ارشد علی منگی کو لائن کلوز کر دیا گیا۔ سب انسپکٹر محمد یوسف کو تھانہ شمس کالونی اور سب انسپکٹر ارشاد علی کو تھانہ ہمک کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید