• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی کے ملازمین سے ہتک آمیز روئیے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ(پ ر)سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر محمد اکرم بادینی چیئرمین ادریس محمد طاہر ڈپٹی چیئرمین محمد عظیم سینئر نائب صدر راز محمد نائب صدور آغا سیف سلطان محمد جنرل سیکرٹری محمد صادق ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی شمس اسسٹنٹ سیکرٹری اول نور الحق نصیب اللہ بازئی فنانس سیکرٹری خلیل احمد سیکرٹری انفارمیشن ظہور احمد اور سپورٹس سیکرٹری زبیر احمد نے بیان میں کہا ہے کہ وی سی کی جانب سے ادارے کے ملازمین سے ہتک آمیز رویہ روز کا معمول بن چکا ہے ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔ انہوں نے گورنر بلوچستان و چانسلر سے اپیل کی کہ وہ اس حوالےسے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر کے صوبے کی واحد خواتین یونیورسٹی کو تباہی سے بچائیں ورنہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید