• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجگور کے علاقے بندکین پروم میں بی ایچ یو قائم کرے ،فاطمہ بی بی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پنجگور کی رہائشی فاطمہ بی بی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلان کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے بندکین پروم میں بی ایچ یو قائم کرکے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ، انہوں نے کہا کہ 2022-23 کے بجٹ میں ضلع پنجگور کے علاقے بندکین پروم میں بی ایچ یو کے قیام کیلئے اعلان کیا گیا اور پی ایس ڈی پی میں باقاعدہ8 کروڑ روپے رکھے گئے۔ یہ منصوبہ اور اس کے لئے فنڈز سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ نے منظور کرائے لیکن اب تک منصوبے پر عملدرآمد نہیں ہوا جس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شنید میں آیا ہے کہ اس رقم سے چالیس لاکھ روپے بی اینڈ آر کے ایک افسر نے نکال لیے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بی ایچ یو کیلئے جو رقم منظور ہوئی اس پر عملدرآمد کرکے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید