• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ آئے روز بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان آگیا ، موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوگئی آئے روز پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام کا کسی کو احساس نہیں جنہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ درایں اثناء انہوں نے ایک اور بیان میں کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ دل و جان سے کھڑے ہیںاور آج تک بے وفائی کا کبھی سوچا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں جیل میں تھا تو بعض عناصر نے سازش کے ذریعے مجھ سے پارٹی عہدہ چھینا میں پارٹی فورم پر بے نقاب کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں گروہ بندی کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔درایں اثناء محمد رحیم کاکڑ نے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں بجلی کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے جبکہ اکثر علاقوں میں بجلی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، سخت گرمی میں عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے تو دوسری جانب اشرافیہ کو عوام کی فکر نہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کو لٹیروں کے حوالے نہیں چھوڑے گی بلکہ عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید