• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایری گیشن کی اراضی کو لینڈ مافیا سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ سید کریم شاہ

کوئٹہ(پ ر)آل بلوچستان ایری گیشن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا اجلاس سید کریم شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں جنرل سیکرٹری محمد اشرف نجیب الرحمن محمد صادق بازئی صدام بازئی حاجی عبدالظاہر نذیر احمد اور احمد شاہ نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید کریم شاہ نے کہا کہ سوسائٹی کی ممبرشپ میں اضافے کی ضرورت ہے جس ڈویژن میں ایری گیشن کی اراضی خالی ہے اس حوالے سے چیف انجینئرز کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے اس کے علاوہ جس زمین پر قبضہ ہے اسے واگزار کرانے کیلئے قانونی چارہ جوئی کی جائے انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ روڈ پر ایری گیشن کی اراضی واگزار کرا کے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے دیدی گئی حالانکہ سپورٹس کمپلیکس کو آبادی سے دور ہونا چاہئے اس سے محکمہ کے ملازمین کو بھی نقصان ہوا ہے اسی طرح محکمہ کا سٹور دوسرے محکمے کے حوالے کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی میں ایری گیشن کے ریسٹ ہاؤس پرقبضے کی کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایری گیشن کی کالونیوں میں جہاں ضرورت ہو فوری طور پر چار دیواری کی تعمیر نا گزیر ہے انہوں نے کہا کہ ایری گیشن کی اراضی کو قبضہ مافیا سے بچانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ سے مزید