• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ کے صوبائی بیان میں سول ہسپتال کوئٹہ میں سرجیکل ٹاور اور میڈیکل ٹاور کی عدم تعمیر اور تاخیر کو صوبے کے ہزاروں غریب ونادار مریضوں کے علاج ومعالجے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پرصوبائی سنڈیمن سول ہسپتال کوئٹہ میں درکار تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ سول ہسپتال جس پر صوبے کے ہزاروں غریب ونادار مریضوں کا بوجھ رہتا ہے ، ہسپتال میں گزشتہ ادوار میں علاج ومعالجے اور طبی سہولیات بڑھانے کیلئے مختلف فیصلے کیئے گئے جس میں ہسپتال کی موجود حالت کو اپ گریڈ کرنے اور صوبے بالخصوص کوئٹہ کے مریضوں کیلئے مختلف میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے وعدے کئےگئے جس کیلئے ہسپتال میں بنیادی ضرورت سرجیکل ٹاور اور میڈیکل ٹاور کی تعمیر کو کلیدی حیثیت حاصل تھی ۔
کوئٹہ سے مزید